ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مواصلات، آئی ٹی کے شعبہ میں 20ارب ڈالر سے زائد کی ایف ڈی آئی: ایسوچیم

مواصلات، آئی ٹی کے شعبہ میں 20ارب ڈالر سے زائد کی ایف ڈی آئی: ایسوچیم

Sun, 02 Sep 2018 20:52:25    S.O. News Service

نئی دہلی،02؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مواصلات، اطلاعاتی تکنالوجی اور مالی خدمات نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو سب سے زیادہ اپنی طرف راغب کیا ہے، جس کی وجہ سے 2017۔18میں 20ارب ڈالر سے زائد راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) ان ہی شعبوں میں ہوئی ہے۔

صنعتی تنظیم ایسوچیم نے ریزرو بینک کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے آج کہا کہ آن لائن بازار میں بڑھتے مقابلے اور گلوبل پرائیویٹ ایکویٹی اینڈ وینچر فنڈ کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے مواصلات خدمات، خردہ ا ور تھوک کاروبار، مالیاتی اور کمپیوٹر خدمات سرمایہ کاری کے لحاظ سے توجہ کھینچنے والے شعبے ہیں۔

مالی برس 2016۔17میں مواصلات خدمات کے شعبہ میں 5.87ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی جبکہ 2017۔18میں یہ اعداد و شمار بڑھ کر 8.80ارب ڈالر ہوگئے۔ اس دوران خردہ اور تھوک کاروبار میں ایف ڈی آئی 2.77ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.47ارب ڈالر ہوگئی۔ مالیاتی خدمات کے شعبہ میں ایف ڈی آئی 3.73ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.07ارب ڈالر اور کمپیوٹر سروس کے شعبہ میں 1.93ارب ڈالر سے بڑھ کر 3.17ارب ڈالر ہوگئی۔


Share: